جسٹس طارق جہانگیری کو ہٹانا تشویش ناک :بیرسٹر گوہر

جسٹس طارق جہانگیری کو ہٹانا تشویش ناک :بیرسٹر گوہر

حکم نامے پر شدید تحفظات اور عدلیہ کی خودمختاری مزید کمزور ہونے کا خدشہ آئینی حلف بے معنی ہو جاتا ہے اگر جج اپنے ہی ادارے میں اپنا دفاع نہ کر سکے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ تشویشناک  اقدام ہے ، ججوں کو عہدے سے ہٹانے کا یہ فیصلہ عدالتی آزادی کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکم نامے پر شدید تحفظات اور عدلیہ کی خودمختاری مزید کمزور ہونے کا خدشہ ہے ، آئینی حلف بے معنی ہو جاتا ہے اگر جج اپنے ہی ادارے میں اپنا دفاع نہ کر سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کو ماضی میں بھی غیر رسمی انداز میں عہدوں سے ہٹایا گیا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، مطالبہ ہے کہ جسٹس جہانگیری کو بحال اور یہ سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں