عدالتوں کا جو حال ہوگیا یہ ڈاکخانہ ہی بن گئی ہیں : جسٹس محسن اختر
درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمہ میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کیسز کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالتوں کا جو حال ہوگیا یہ ڈاکخانہ ہی بن گئی ہیں۔ گزشتہ روزپلاٹوں سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمہ میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ عدالتوں کو تو ڈاکخانہ سمجھ لیاہے ،عدالتوں کا جو حال ہوگیاہے یہ ڈاکخانہ ہی بن گئی ہیں،عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا۔عدالت نے درخواست گزار کو بیان حلفی جمع کرانے کی دوبارہ ہدایت کی اور سماعت ملتوی کردی۔