خرم دستگیر کا اپنی آنکھوں کا کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان

خرم دستگیر کا اپنی آنکھوں کا  کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے اپنی آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

 خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے شعبہ امراضِ چشم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان پانچ نابینا مریضوں کی عیادت کی جو کارنیا کی بیماری کے باعث بینائی سے محروم تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عرفان قیوم ملک کی زیر نگرانی کی گئی کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کے بعد ان کی بینائی بحال ہو گئی ہے ۔ اب تک گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان کی قیادت میں 161 کارنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز کامیابی سے کی جا چکی ہیں۔خرم دستگیر نے اعلان کیا اللہ کے حکم سے وفات کے بعد ان کا کارنیا عطیہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی وہ اس نیک عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں