اعجاز انور چوہان کی صوبائی الیکشن کمشنرسندھ تقرر ی
کراچی (اے پی پی)اعجاز انور چوہان کا گریڈ 21 میں بطور صوبائی الیکشن کمشنر تقرر کردیا گیا۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعجاز انور چوہان کی صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان گزشتہ 5برس سے گریڈ 21پر فرائض انجام دے رہے تھے ۔اعجاز انور چوہان 3 صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بطور صوبائی الیکشن کمشنر تعینات رہے ہیں۔