سندھ ہائیکورٹ:پی آئی اے نجکاری کیخلاف دائر درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ:پی آئی اے نجکاری  کیخلاف دائر درخواست مسترد

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔

 سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے کی متوقع نجکاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار پی آئی اے کے سابق لا افسر جاوید اقبال نے موقف اختیار کیا تھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکا جائے ، پی آئی اے کے اثاثوں کا تخمینہ انتہائی کم لگایا جارہا ہے اور ماضی میں 2016 میں بھی پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ درخواست میں پی آئی اے کی نجکاری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار نجکاری کے عمل میں کسی قانون کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہ کرسکے اور نہ ہی بدنیتی ظاہر کرنے سے متعلق کوئی شواہد پیش کئے گئے ۔ درخواست گزار اور سابق لا افسر جاوید اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی بات سنے بغیر درخواست مسترد کی گئی ہے اور وہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں