کوئٹہ ، سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ،ٹرینیں منسوخ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے پٹڑیاں تباہ ہو گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سبی اور مشکاف کے درمیان ریلوے ٹریک پر پہلا دھماکا ہواجبکہ دوسرا دھماکا سریاب کے علاقے میں ٹریک پر ہوا، دھماکوں سے ریلوے لائنوں کو نقصان پہنچا ۔
کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانیوالی بولان میل ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے لائنوں کی مرمت کردی گئی ہے ، آج سے جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوگی ۔