کراچی:جائیدادوں کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف
کراچی (دنیا نیوز) کراچی میں سب رجسٹرار آفس جمشید ٹاؤن میں جائیدادوں کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے ۔
اعلیٰ سطح انکوائری میں 24 جعلی سیل ڈیڈز کی غیر قانونی رجسٹریشن سامنے آئی ہیں، جعلی اسٹامپ، جعلی دستخط اور ریکارڈ میں ردوبدل سے جائیدادوں کی رجسٹریشن کی گئی۔چیف منسٹر انسپکشن ٹیم نے اس حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی ہے ۔ سب رجسٹرار آفس سے رجسٹرز اور اہم سرکاری ریکارڈ غائب ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ پیشکار منور علی دھاریجو کے خلاف جعلی دستاویزات بنانے کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی۔