کوہستان سکینڈل ،ہیڈ کلرک کی 14ارب پلی بارگین کی درخواست

کوہستان سکینڈل ،ہیڈ کلرک کی 14ارب پلی بارگین کی درخواست

4 ارب کے اثاثے ڈرائیور کے نام ، 10ارب کے ملزم اور اسکی بیوی کے نام ملزم نے بیماری کے باعث جلد پلی بارگین کی منظوری کیلئے استدعا کی ، نیب

پشاور (دنیا نیوز )کوہستان سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اقبال نے پلی بارگین کے لئے درخواست دائر کر دی ،نیب ذرائع کے مطابق ملزم کے تمام اثاثوں اور خرد برد   کی گئی رقم سونا وغیرہ کا حساب کتاب مکمل ہوگیا، ملزم سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا،ملزم نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی احتساب عدالت میں جمع کرائی ہے ،ملزم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے پلی بارگین کے لئے درخواست بھیجی ہے ،نیب ذرائع کے مطابق 14 ارب روپے میں سے 4 ارب روپے کے اثاثے بے نامی دار ڈمپر ڈرائیور ممتاز کے نام پر ہیں ، 10ارب روپے کے اثاثے ، گاڑیاں پلازے ، بنگلے اور دیگر پراپرٹی مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اسکی بیوی کے نام پر ہیں ، ملزم اپنے اور بے نامی داروں کے ناموں اور تمام برآمدکئے گئے ، اثاثوں کو واپس کرنے اورسرنڈرہونے کو تیار ہے ، ملزم نے بیماری کے باعث عدالت سے جلد از جلد پلی بارگین کی منظوری کے لئے استدعا کی ہے ، احتساب عدالت نے دائر درخواست کو سینئر تفتیشی افسر ایس پی عنایت اللہ خان کے حوالے کردیا ، ڈی جی نیب درخواست پر عمل درآمد کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں