بانی پی ٹی آئی کی خواجہ آصف کیخلاف کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے خواجہ آصف کے شوکت خانم ہسپتال پرالزامات سے متعلق سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی اورمرکزی کیس عدالتی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
خواجہ آصف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شوکت خانم فنڈز کے ذریعے منی لانڈرنگ اور غلط استعمال کے الزامات عائد کیے تھے ۔