بعض قوتیں عوام کے حقوق پر ڈاکاڈال رہیں:فضل الرحمن

 بعض قوتیں عوام کے حقوق پر ڈاکاڈال رہیں:فضل الرحمن

سیاسی عمل میں شفافیت کو نقصان پہنچ رہا،عوام قانونی راستے استعمال کرے مدرسے سے متعلق انگریز والی سوچ آج بھی برقرار :سیمینار سے خطاب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں انگریز یا ہندو سے نہیں دینی علوم کیلئے اپنوں سے خطر ہ ہے ،مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی وہ آج بھی برقرار ہے ۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک تعصب پھیلایا جارہا ہے دینی مدارس میں نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کر دی جاتی ہیں۔ ہمیں میٹھی میٹھی باتوں سے بہکاؤ نہیں،دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔مولانا فضل الرحمن نے ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض قوتیں عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈال رہی ہیں اور سیاسی عمل میں شفافیت کو نقصان پہنچا یا  جارہا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو اپنے بنیادی حقوق حاصل کرنے کیلئے آئینی اور قانونی راستے استعمال کرنے چاہئیں اور کسی بھی غیر آئینی عمل کو مستر د کرنا چاہئے ۔ انہوں نے عوام اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن، شفافیت اور تعلیمی ترقی کیلئے تعمیری کردار ادا کریں اور ملک میں کسی بھی قسم کی غیر آئینی اور غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی اجازت نہ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں