13افسرتبدیل،ناصرالدین سپیشل سیکرٹری وزارت پٹرولیم تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے 20 تا 22 گریڈ کے 13 افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق پاکستان سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 22 کے افسر مرزا ناصر الدین محسود احمد کو سپیشل سیکرٹری وزارت پٹرولیم۔۔۔
سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 21 کے افسرریاض الدین خان کو ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ شپنگ اتھارٹی ونگ کراچی، عمران خان مہمند کو نیشنل ایگریکلچر ،ٹریڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا تین ماہ کے لیے عارضی چارج ، عالیہ شاہد کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ، ڈاکٹر طاہر نور کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات، حمیرا اعظم کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی، عنبرین افتخار کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ، سرفراز درانی کو ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن، اعجاز غنی کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی، گریڈ 20 کی افسر عذرا جمالی کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اوورسیز ، طارق محمود جاوید کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی،مظفر علی برکی کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت مواصلات اورعدنان دیار کو واپس پوسٹ آفس تعینات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔