برطانوی حکومت نے کہا ہے پاکستان نہ جائیں :قاسم ، سلیمان

برطانوی حکومت نے کہا ہے  پاکستان نہ جائیں :قاسم ، سلیمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں برطانوی حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا تھا کہ اگر وہ پاکستان جاتے ہیں تو انہیں کسی قسم کا تحفظ نہیں دیا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں سلیمان خان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے اس صورتحال پر کوئی مزاحمت نہیں کی اور نہ ہی کوئی فعال کردار ادا کیا ۔قاسم خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ وہ اپنے ہاتھ گندے نہیں کرنا چاہتے ۔انہوں نے ہمیں کہا کہ پاکستان نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان جائیں گے تو ان کی طرف سے ہمیں کوئی تحفظ نہیں دیا جائے گا، اگر ہمیں گرفتار کیا جاتا ہے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان جلاوطنی قبول کریں  گے تو ان کے بیٹوں نے کہا کہ ان کے والد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کو قبول نہیں کریں گے ۔تاحال برطانوی حکومت نے اس بیان پر تبصرہ نہیں کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں