ایمان مزاری ٹویٹ کیس:گواہان پر جرح، بکواس کے الفاظ استعمال پر کشیدگی

 ایمان مزاری ٹویٹ کیس:گواہان پر جرح، بکواس کے الفاظ استعمال پر کشیدگی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں گواہان پر وکلاء صفائی کی جرح جاری رہی، مریم نواز کی بلوچ مسنگ پرسن کے ساتھ میڈیا ٹاک اور خواجہ آصف کے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو کی ویڈیوز بھی چلائی گئیں۔

نائب قاصد این سی سی آئی اے افضل پر ایمان مزاری اور ہادی علی نے جرح مکمل کرلی، ایمان مزاری نے گواہ افضل پر ہادی علی کی جرح اڈاپٹ کر لی اور کہا جج صاحب ہمارا احتجاج نوٹ کر لیں میرے وکیل کو جرح کا موقع نہیں دیا گیا۔ این سی سی آئی اے کے دوسرے گواہ وسیم پر ایمان مزاری اور ہادی علی نے جرح کی۔ پراسیکیوشن کے ہادی علی کیلئے بکواس کے الفاظ استعمال کرنے پر کشیدگی پیدا ہوئی، جج نے کہا پراسیکیوشن کو اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے ۔ 5 جنوری کوایمان مزاری اور ہادی علی گواہ انیس پر دوبارہ جرح کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں