لڑکی قتل کیس:جرگہ کے سربراہ کااشتہاری بھائی اورساتھی گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار)پیرودھائی فوجی کالونی میں غیرت کے نام پر جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
تحقیقاتی ٹیم نے جرگہ کے گرفتار سربراہ عصمت اللہ کے بھائی امیر خان اور اجمل خٹک کو بھی گرفتار کرلیا۔ دو نوں ملزمان کواشتہاری قرار دیا گیاتھا۔گرفتارکیے جانیوالے دونوں ملزمان قتل کی جانیوالی لڑکی کو کشمیر سے اغوا کرکے راولپنڈی لانے سمیت جرگہ میں بھی شامل تھے ۔