آزاد کشمیر:2025میں 15لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

 آزاد کشمیر:2025میں 15لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

سرسبز و شاداب پہاڑ ، گھنے جنگلات، دلکش آبشار یں سیاحوں کی توجہ کا مرکز نئے مقامات متعارف ،آئندہ سال تعدادمیں اضافے کی توقع ،ڈی جی سیاحت

مظفرآباد(اسلم میر) جنت نظیر وادی کشمیر 2025 اپنے سرسبز و شاداب پہاڑوں، گھنے جنگلات، دلکش آبشار وں ، بہتے دریاؤں اور تاریخی مقامات کے باعث دنیا بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔آزاد کشمیر کے قدرتی حسن کو دیکھنے کے لئے ہر سال لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں،محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے مطابق رواں سال 2025 کے دوران آزاد کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی ،جبکہ جون 2026 کے اختتام تک تعداد میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے ، سیاحت کے فروغ کے لئے نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں ،ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ، چوہدری مہربان کے مطابق مہم جوئی کے شوقین سیاح برفباری کے موسم میں وادی لیپہ، نیلم ویلی، گنگا چوٹی اور دیگر برف پوش پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد سے مقامی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں