خاتون ڈاکٹرکوہراساں کرنے پر اسلام آبادپولیس کاسب انسپکٹربرطرف
اسلام آباد(دنیانیوز)خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پراسلام آبادپولیس کے سب انسپکٹر کونوکری سے برطرف کردیاگیا۔
ڈی آئی جی اسلام آبادنے خاتون ڈاکٹر کی درخواست پرانکوائری مکمل ہونے پرسب انسپکٹر سہیل اشرف کو نوکری سے برخاست کردیا۔سہیل اشرف پر تھانہ لوہی بھیر میں ایس ایچ او تعیناتی کے دوران خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا الزام تھا ،پولیس افسر کیخلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے خاتون ڈاکٹر سے درخواست کے لیے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔