ڈی جی حج کی تعیناتی کیلئے افسران سے نامزدگیاں طلب

  ڈی جی حج کی تعیناتی کیلئے افسران سے نامزدگیاں طلب

سعودی قوانین ، آئی ٹی میں مہارت و دیگر خصوصیات لازمی قرار 2جنوری تک درخواستیں وصول کی جائینگی ، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ڈائریکٹر جنرل حج (جدہ سعودی عرب) کی سیٹ پر تین سالہ تعیناتی کے لئے گریڈ 20/21 کے افسران سے نامزدگیاں طلب کر لیں ،اس ضمن میں سخت شرائط عائد کی گئیں ہیں ،اُمیدواروں کے لئے انتظامی صلاحیت، حج و عمرہ بارے سعودی قوانین سے واقفیت، آئی ٹی میں مہارت و دیگر خصوصیات کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ،جس کے لئے 2 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکے گی، مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی ،تعیناتی میرٹ پر ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں