الیکشن کمیشن نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے
اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے آئینی عدالت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں 28 دسمبر کو ضلع کوئٹہ میں ہونیوالے لوکل گورنمنٹ انتخابات کو ملتوی کر دیا۔
24دسمبر کو آئینی عدالت پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں اپنے 3نومبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔