پی آئی اے نجکاری اچھی بات کچھ خدشات ہیں :مراد علی شاہ
کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک طریقے سے پی آئی اے کی نجکاری اچھی بات ہے تاہم کچھ خدشات ہیں۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے ۔صحافی کے سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اسٹیل مل سندھ کی زمین ہے اور یہ بھی سندھ کے پاس واپس ہی آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کے اصول برابری اور قانون کی بالادستی کے لیے رہنما اصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔