لیگی امیدوار احمدمانیکا کی کامیابی کیخلاف پٹیشن ،وکلا بحث کیلئے طلب

لیگی امیدوار احمدمانیکا کی کامیابی  کیخلاف پٹیشن ،وکلا بحث کیلئے طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے این اے 137 پاکپتن سے ن لیگی امیدوار احمد رضا مانیکا کی کامیابی کیخلاف الیکشن پٹیشن پر ایشو فریم کر دئیے ۔

احمد مانیکا کے وکیل نے ایشو فریم کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔درخواست گزار راؤ عمر ہاشم کے وکیل بیرسٹر سمیر کھوسہ عدالت پیش ہوئے اور درخواست میں موقف اپنایا کہ فارم 45 کے مطابق درخواست گزار  راؤ عمر ہاشم کامیاب قرار پائے ،دھاندلی کرکے فارم 47 کے ذریعے ن لیگی احمد رضا مانیکا کو کامیاب کرایا گیا ،عدالت درخواست گزار کو فارم 45 کے مطابق کامیاب قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں