اپوزیشن اتحاد نے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دیدی

اپوزیشن اتحاد نے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دیدی

محمود اچکزئی، ناصر عباس، مصطفی کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی قیادت شامل ہو گی پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم کی پیشکش کے بعد اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی،علامہ ناصر  عباس، مصطفی نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی قیادت کمیٹی کا حصہ ہو گی۔پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے ۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی پھر رابطے ہوں گے ، مذاکرات کمیٹی کی دیگر جماعتوں کی نمائندگی سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں