کراچی پورٹ پر درآمد شدہ کنٹینر سے 47 کلو کوکین برآمد
گوجرانوالہ روانگی سے قبل پکڑی گئی منشیات کی مالیت لاکھوں ڈالر ،اے این ایف
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) اے این ایف نے کراچی پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے درآمد شدہ ایک کنٹینر سے 47 کلوگرام کوکین برآمد کر لی۔ یہ اے این ایف کی جانب سے کوکین کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت لاکھوں ڈالرز ہے ۔ سکریپ پر مشتمل 7 درآمدی کنٹینرز کو مشکوک قرار دیا گیا جس پر گوجرانوالہ روانگی سے قبل ان کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں ایک کنٹینر کے اندر انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی کوکین برآمد ہوئی۔