سندھ اور آزاد کشمیر میں آج عام تعطیل

سندھ اور آزاد کشمیر  میں آج عام تعطیل

کراچی (دنیا نیوز) 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

سندھ حکومت نے 27 دسمبر محترمہ بے نظیر بھٹو کی  شہادت کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔سندھ لیبر و ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے بھی 27 دسمبر کو آزاد کشمیرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سختیاں برداشت کیں مگر کبھی ملک کے خلاف بات نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں