پنجاب،6پولیس افسروں کے تقرروتبادلے
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے 6افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے ۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے نوشیروان علی کو ایس ایس پی ایڈمن سی سی ڈی پنجاب لاہور،ایس پی عادل عامر کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان اورایس پی یوسف ہارون کو ایس پی ٹریننگ سی سی ڈی ہیڈ کوارٹرز لاہور ، محمد اکمل کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پی سی فاروق آباد ،محمد ریاض کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 1 گوجرانوالہ،ملک عطاء اللہ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ تعینات کر دیا۔آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔