سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں مزید 1کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا، سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافے کے بعد مجموعی حجم 21 ارب 2کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور 19 دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15 ارب 90 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔