سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
یکم جنوری سے نان کسٹم پیڈ سامان بیچنے والوں کی مانیٹرنگ ہوگی،ڈیٹا جمع کیا جائیگا تلاش کیلئے مختلف ٹولز استعمال کرینگے ، نادرا سے بھی مدد لی جائیگی :ذرائع ایف بی آر
اسلام آباد(مدثرعلی رانا) ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یکم جنوری سے سوشل میڈیا پر نان کسٹم پیڈ سامان بیچنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ لاٹ کا مال بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، ٹیکس حکام سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کو ٹریس کرنے کیلئے مختلف ٹولز استعمال کریں گے ، ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر حکام کی جانب سے جعلی گاہک بن کر کالز بھی کی جائیں گی، سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والے جو نمبر دیتے ہیں ان کی تفصیلات حاصل کی جائیں گے ، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر سمگل شدہ الیکٹرانکس، گھریلو آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ جوتے ،کپڑے ، الیکٹرانکس، گاڑیاں و دیگر درآمدی سمگلڈ سامان بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ میک اپ کا سامان اور میک اپ کے آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر سمگل شدہ کمبل، چادریں قالین بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر سمگل شدہ ٹائر، گاڑیوں کے پرزہ جات اور آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ لیپ ٹاپ، کروم بکس اور کمپیوٹرزبیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ چولہے ، کوکنگ رینج اور اوون بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ کراکری،جوسر، چاپرز اور دیگر آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر سمگل شدہ ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز اور جام جیلی بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ زیتون کا تیل، زیتون،فرنیچرز بیچنے اورشو پیس کی مارکیٹنگ کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ ٹائلرز، سینٹری فٹنگز اور دیگر سامان بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے ای میلز، موبائل نمبرز سے ان کو ٹریس کیا جائے گا، ذرائع ایف بی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر سمگل شدہ بیچنے والوں کی پہچان کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، سوشل میڈیا پر سمگل شدہ بیچنے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے جس کے بعد کارروائی ہو سکے گی۔