پختونخوا اسمبلی امن جرگہ کا اعلامیہ وزیراعظم کو ارسال
صوبے میں دیرپا امن کیلئے فوجی آپریشنز کیساتھ مشاورت ناگزیر،بابرسواتی
پشاور(این این آئی)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی میں ہونے والے امن جرگہ 2025 کا اعلامیہ وزیراعظم کو ارسال کر دیا، اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا امن جرگہ منتخب نمائندگان، سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے منعقد ہوا،صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کا حل صرف فوجی کارروائیوں تک محدود نہیں،صوبے میں دیرپا امن کے لیے فوجی آپریشنز کے ساتھ جامع مشاورت بھی ضروری ہے ، امن جرگہ 2025 میں تمام فریقین کے اتفاق رائے سے مشترکہ اعلامیہ منظورہوا،اعلامیہ صوبے میں امن و استحکام کے لیے رہنما فریم ورک قراردیا، سپیکر نے وفاقی حکومت سے امن جرگہ اعلامیہ پر عملدرآمد کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے ۔