پی ٹی آئی ایکطرف مذاکرات،دوسری طرف مزاحمت چاہتی ، کنڈی

پی ٹی آئی ایکطرف مذاکرات،دوسری طرف مزاحمت چاہتی ، کنڈی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل رولز کے مطابق ہوں گی،گورنر کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف مزاحمت کی بات کرتی ہے ۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ، وزیراعظم شہبازشریف  نے میثاق جمہوریت بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل رولز کے مطابق ہوں گی۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 50افراد ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ جاتے ہیں، دنیا پاکستان کے ساتھ انگیج ہونا چاہتی ہے ۔ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی کیلئے کام کرنا چاہئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں