بسنت :پولیس کو گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ، رانا ارشد

بسنت :پولیس کو گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ، رانا ارشد

موٹر سائیکل پر انٹینا لگایا جائے گا، کم عمر بچوں کو پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی وزیر اعلی ٰ پختونخوا کو خوش آمدید کہتے ہیں ،سب قانون کے مطابق ہوگا، میڈیا سے گفتگو

لاہور ( سپیشل رپورٹر )پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا ارشد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اب تک 131بل منظور ہو چکے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے ، پولیس کو کوئی اختیار نہیں کہ بسنت کے نام پر گھروں میں بلا اجازت داخل ہو، پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ارشد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے رولز کے مطابق بسنت کی اجازت دی ہے ، دھاتی ڈور استعمال نہیں ہوگی کئی سالوں سے عوام کی ڈیمانڈ تھی کہ بسنت منائی جائے ، انہوں نے  کہا وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن یہ سب قانون کے مطابق ہوگا، رانا محمد ارشد نے کہا کے پی کے وزیر اعلی ٰکو اچھی طرح جانتا ہوں آئی ایس ایف سے وزیر اعلیٰ بنے ، قانون کی خلاف ورزی نہ میں خود کر سکتا ہوں نہ کوئی اور کرے ، اگر شر انگیزی نو مئی روایات کو اجاگر کیا تو قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے ، پنجاب اسمبلی آنے کی قانون کے مطابق اجازت دی ہے کوئی مسلح جتھے یا اسلحہ قانون سے بالاتر نہیں، رانا محمد ارشد نے کہا نو مئی یا آٹھ فروری ہڑتال کا پروگرام ہے تو پرامن طریقے سے بھی کر سکتے ہیں پنجاب سے آغاز کریں گے تو فتنہ انگیزوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ، غیر سنجیدگی پنجاب اسمبلی یا لاہور میں لاہوری اسے برداشت نہیں کرتے ،انہوں نے کہا عرصہ دراز سے پتنگ پر پابندی تھی آرڈیننس میں ایس او پیز طے کئے گئے ، موٹر سائیکل پر انٹینا لگایا جائے گا، اٹھار ہ سال سے کم عمر بچوں کو پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی ۔رانا محمد ارشد نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پروٹوکول سکیورٹی کے ساتھ آئیں ،پنجاب اسمبلی کو پی ٹی آئی کا جلسہ گاہ نہیں بنانے دیں گے ، کے پی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ کوئی اسلحہ کے ساتھ گھسنے کی کوشش کرے گا تو اسے روکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں