ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے 15رکنی کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا جبکہ خصوصی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ہوں گے ۔ تحقیقات کا فیصلہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں 15دسمبر کو ہوا تھا۔اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل کمیٹی میں طارق سعید، ملک عدیل اقبال، محمد اسرار، آصف خان، عبدالغنی، فضل الٰہی، سمیع اللہ، طارق محمود، احمد کریم کنڈی، عدنان خان، ارباب وسیم، محمد نثار، سجاد اللہ اور محمد رشاد خان شامل ہیں۔خصوصی کمیٹی ریڈیو پاکستان پشاور میں 9مئی واقعہ کی تحقیقات کریں کرے گی۔کمیٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں