سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کیلئے کام شروع

سکولوں کی خطرناک عمارتوں  کی تعمیر نو کیلئے کام شروع

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے خطرنا ک عمارتوں کی تعمیر نو کے لیے کام شروع کردیا ،صوبے بھر سے خطرناک عمارتوں کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کو 7دنوں میں ڈیٹا ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنرز کو بھی خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرنے میں معاونت کی ہدایت کی گئی ہے ،خطرناک عمارتوں کی 5 ارب روپے سے تعمیر و مرمت کی جائے گی ۔خطرناک عمارتوں کا معاملہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے ۔چیف منسٹر اینشیٹو کے تحت سکولوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں