شانگلہ:چائے میں چھپکلی گرنے سے خاندان کے 11افراد ہسپتال منتقل

 شانگلہ:چائے میں چھپکلی گرنے سے خاندان کے 11افراد ہسپتال منتقل

شانگلہ(آن لائن)شانگلہ تحصیل پورن کے علاقے بجنوسر میں چائے میں چھپکلی گرنے سے خاندان کے گیارہ افراد ہسپتال میں داخل ہوگئے ،الوچ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ناشتے کے بعدچائے پینے سے پہلے مہمان کی حالت بگڑی، جس کے بعد خاندان کے دیگر افراد بھی بے ہوش ہوگئے ۔ پڑوسیوں نے متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا، متاثرہ افراد کی شناخت سربلند، محمد موسیٰ، امان شیر، محمد عیسیٰ ، زکریا، ظاہر اللہ، نعمان، راشد علی، جہاں پری، وصیت بی بی اور زیبا گل کے طور پر کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں