چیف آف دی آرمی سٹاف پولو چیمپئن شپ کا اختتام، فیلڈ مارشل نے انعامات تقسیم کئے
راولپنڈی(این این آئی)50ویں چیف آف دی آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈ لاہور میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے مہمان خصوصی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے جیتنے والوں اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ چیمپئن شپ میں 8ٹیموں نے حصہ لیا، پشاور کور چیمپئن شپ کی فاتح رہی، گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔