ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست

پنجاب میں 60لاکھ 55 ہزار ،لاہور میں 23 لاکھ24 ہزار سے زائد چالان بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر21 لاکھ67 ہزار شہریوں کا چالان کیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر،اے پی پی)ٹریفک پولیس پنجاب نے 2025 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دئیے ، جن کے مطابق موٹر سائیکل سوار ٹریفک وائلیشن میں سرفہرست رہے ۔ ترجمان کے مطابق 2025 کے دوران صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو60 لاکھ 55 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ، جبکہ لاہور  میں موٹر سائیکل سواروں کے 23 لاکھ24 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر21 لاکھ67 ہزار سے زائد شہریوں کا چالان کیا گیا جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 15 لاکھ 84 ہزار سے زائد چالان جاری ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں