اسلام آباد:24 گھنٹے میں 3842گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ لگوانے والی گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایم ٹیگ کے بغیر اسلام آباد میں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کل یکم جنوری سے ہو گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14نومبر سے اب تک ایم ٹیگ لگوانے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی جن میں سے صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہی 3 ہزار 842 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ایم ٹیگ سینٹرز پر سٹاف اور سہولتوں میں اضافے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سینٹرز کی تعداد بڑھا کر سولہ کر دی گئی اور عملہ بھی اضافی تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹیگ لگانے کا عمل تیز تر ہو سکے ۔