ٹیکس وصولی :آج بینک رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

 ٹیکس وصولی :آج بینک رات  10 بجے تک کھلے رہیں گے

اسلام آباد (اے پی پی)سٹیٹ بینک نے ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کاؤنٹر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں کو آج سال کے آخری دن رات دس بجے تک اپنے اوقات کار میں توسیع کی ہدایت کردی ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی آن لائن ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ان کے آن لائن ادائیگی کے ذرائع یعنی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بلا تعطل دستیاب رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں