بسنت کا ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بسنت کا ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پچھلے چند دنوں میں ڈور پھرنے سے بچی اور نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ، نوٹیفکیشن معطل کیا جائے ، درخواست گزار

لاہور (کورٹ رپورٹر)بسنت کی اجازت کے لیے جاری کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے چھ،سات اور آٹھ فروری کو بسنت کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے پچھلے چند دنوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک بچی اور نوجوان شدید زخمی ہوئے ۔درخواست گزار کے مطابق پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات سے ماضی میں قیمتی جانوں کا نقصان  ہو چکا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے اور عدالت مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں