بینک یکم جنوری کو عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے
اسلام آباد(اے پی پی)سٹیٹ بینک، شیڈولڈ و کمرشل بینکس اور مالیاتی ادارے بینک ہالیڈے کے باعث یکم جنوری کو عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان کل یکم جنوری بروز جمعرات بینک تعطیل کے باعث عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا، لہذا مذکورہ تاریخ پر تمام بینک ترقیاتی مالی ادارے مائیکرو فنانس بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم بینکوں ترقیاتی مالی اداروں مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہوں گے ۔