گلگت بلتستان میں 14رکنی نگران کابینہ تشکیل
گلگت بلتستان(دنیا نیوز) گلگت بلتستان کی نگران حکومت نے 14 رکنی کابینہ تشکیل دیدی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کابینہ میں 12 وز را اور دو مشیر شامل ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کابینہ میں گلگت بلتستان کے 10اضلاع کو نمائندگی دی گئی ، نامزد وزرا 24 گھنٹے میں حلف اٹھائیں گے ۔ نگران کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا میں ساجد علی بیگ، غلام عباس، کرنل ابرار اسماعیل، مہرداد، شرافت الدین ، مولانا سرور شاہ ، راجہ شہباز ، ممتاز حسین ، ڈاکٹر نیاز علی ، سید عادل شاہ ،بہادر علی ودیگر شامل ہیں۔