پراپرٹی اونر شپ ایکٹ مزید 3درخواستیں فل بینچ کو ارسال، تعداد 225 ہوگئی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے خلاف مزید 3 درخواستوں کو سماعت کیلئے فل بینچ کو بھجوادیا اب تک 225 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں ۔
جسٹس عبہر گل خان نے یعقوب اور دیگر کی 3درخواستوں پر سماعت کی ،درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی آر سی کمیٹیوں کو پراپرٹیوں پر قبضے دلوانے کا اختیار نہیں بلکہ ڈی آر سی کمیٹیاں اپنی تجاویز ٹربیونلز کو بھجوائے گی ٹربیونلز کو قبضے دلوانے کا اختیار ہے ، تمام کارروائیاں غیر قانونی اور ایکٹ کے خلاف ہوئیں، عدالت ڈی آر سی کمیٹیوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے ۔جسٹس عبہر گل خان نے قرار دیا اس نوعیت کی تمام درخواستوں پر فل بینچ سماعت کرے گا ۔