فارم 45اور 47پر بیان، الیکشن کمیشن کا شفیع جان کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
ان سے چارسدہ جرنلسٹ یوٹیوب چینل پر دئیے گئے بیان پر وضاحت اور ثبوت طلب کئے گئے ۔شفیع اللہ جان سے فارم 47 اور 45 سے متعلق بیان پر 7روز میں جواب طلب کیاگیاہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شفیع اللہ جان نے ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ،ان کا الیکشن کمیشن کے حوالے سے بیان گمراہ کن اور شواہد سے عاری ہے ،انہوں نے اپنے بیان سے ادارے پر عوامی اعتماد مجروح کرنے کی کوشش کی۔ نوٹس کے ساتھ بیان کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ بھی نصب کی گئی ہے کہ جواب جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کارروائی عمل میں لائے گا۔