پاک بحریہ: 3ریئر ایڈمرل کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
کراچی(آن لائن)پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان اور ریئر ایڈمرل فیصل امین کو وائسایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
وائس ایڈمرل عبدالمنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں ۔وائس ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔اس وقت وہ ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (سپلائی)اور ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (ایڈمن)کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وائس ایڈمرل فیصل امین نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ، آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کے شاندار کیریئر میں مختلف کمانڈ اور سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے ۔ اس وقت وہ کمانڈر کوسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔