پرویزالٰہی کی منظور وٹو کی رہائشگاہ آمد، بیٹوں سے اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

پرویزالٰہی کی منظور وٹو کی  رہائشگاہ آمد، بیٹوں سے  اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو مرحوم کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے بیٹوں میاں معظم جہانزیب وٹو سابق ایم پی اے اور میاں خرم جہانگیر وٹو سابق ایم این اے سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 چودھری پرویزالٰہی نے میاں منظور وٹو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو منجھے ہوئے سیاستدان تھے ، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں منظور وٹو کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس موقع پر میاں ذیشان منظور وٹو، میاں خاور سلیم آذر، میاں فلک شیر وٹو اور دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں