کامونکے :جنریٹر کا دھواں پھیلنے سے 2مزدور جاں بحق

 کامونکے :جنریٹر کا دھواں پھیلنے سے 2مزدور جاں بحق

بجلی بندہونے پرجنریٹر آن کرکے سو گئے ، راشد موقع پر ، وحید ہسپتال میں چل بسا

کامونکے (نامہ نگار )کمرے میں جنریٹر کا دھواں پھیلنے سے 2مزدور جاں بحق ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں صائب کے قریب مرغی فارم پر کام کرنے والے 3 مزدور بجلی کی بندش کے دوران جنریٹر چلا کر سو گئے جس کا دھواں کمرے میں بھر گیا۔ دم گھٹنے کی وجہ سے لیہ کا  17سالہ راشد گزشتہ صبح مردہ حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اوکاڑہ کے 18سالہ وحید اور 24 سالہ راشد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جہاں کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش کے بعد وحید بھی جانبر نہ ہو سکا جبکہ راشد کی حالت تسلی بخش ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں