پنجاب: 13پولیس افسروں کے نام ایس ایم سی کورس میں شامل
ساڑھے تین ماہ کا کورس 19 جنوری کو لاہور،کراچی ،پشاور میں شروع ہو گا اس کورس کے بغیر افسر ڈی آئی جی رینک کے عہدے پر ترقی نہیں پا سکتے
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے 13 افسروں کے نام ایس ایم سی کورس میں شامل ، ساڑھے تین ماہ کا کورس 19جنوری کو لاہور، کراچی اور پشاور میں شروع ہو گا،جن افسر وں کے نام ایس ایم سی کورس میں شامل ہیں ، ان میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید ،سی پی او راو لپنڈی خالد ہمدانی،ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار،ڈی آئی جی ایڈمن سی سی ڈی پنجاب تنویر حسین ،ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف،ایس ایس پی سی ٹی ڈی کیپٹن(ر)واحد محمود ،اے آئی جی ایڈمن پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ،ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی صادق حسین،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی کامران ممتاز، سی ٹی او ملتان کاشف اسلم اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد شامل ہیں ۔ کون سے افسر کورس پر روانہ ہوں گے ،حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کریں گے ،اس کورس کے بغیر افسر ڈی آئی جی رینک کے عہدے پر ترقی نہیں پا سکتے ۔