سگنیچر ریذیڈنسی ریٹ کے آئی پی او کیلئے پراسپیکٹس کی منظوری
کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے سگنیچر ریذیڈنسی ریٹ کی یونٹس کی فروخت اور انیشل پبلک آفرنگ کیلئے پراسپیکٹس کے اجراء، گردش اور اشاعت کی منظوری دیدی۔۔۔
اس پیشکش میں 8,250,000 یونٹس شامل ہیں جو کہ ریٹ کے کل یونٹس کا 25 فیصد ہیں۔ کمیشن کے مطابق سگنیچر ریذیڈنسی ریٹ ایک شریعہ کمپلائنٹ یعنی شرعی اصولوں کے مطابق ڈیولپمنٹل ریٹ اسکیم ہے جس کا انتظام عارف حبیب ڈولمین ریٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے پاس ہے ۔