پنجاب پولیس کے 92ڈی ایس پیز رواں سال ریٹائر ہو جائینگے

پنجاب پولیس کے 92ڈی ایس پیز رواں سال ریٹائر ہو جائینگے

ریٹائر ہونیوالوں میں لاہور کے ڈی ایس پی مقصود گجر ، سرور اعوان و دیگر شامل 60 سالہ مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہونیوالوں کی فہرست جاری

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے 92 ڈی ایس پیز رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے ۔آئی جی آفس کی اسٹیبلشمنٹ برانچ نے رواں سال 2026 میں ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پیز کی فہرست جاری کر دی ہے جو اپنی 60 سالہ مدت ملازمت پوری ہونے  کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے ،خالی ہونے والی سیٹوں پر مرحلہ وار پروموشن بورڈ کئے جائیں گے ۔سینئر انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔جاری فہرست کے مطابق لاہور پولیس میں تعینات ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پیز میں ڈی ایس پی مقصود گجر ، ڈی ایس پی سرور اعوان،ڈی ایس پی آغا محمود احمد ،ڈی ایس پی صبغت اللہ، ڈی ایس پی شکیل احمد ،ڈی ایس پی محمد جاوید ، ڈی ایس پی زاہد حسین ،ڈی ایس پی محمد سعید ، ڈی ایس پی محمد امین،ڈی ایس پی شفقت علی ، ڈی ایس پی ظفر خورشید ،ڈی ایس پی ندیم یسٰین، ڈی ایس پی احسان اللہ، ڈی ایس پی اشفاق احمد اور ڈی ایس پی رضوان منظور اور دیگر افسروں کے نام شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں