نئے سال کا پہلا سپر مون آج دکھائی دے گا

 نئے سال کا پہلا سپر مون  آج دکھائی دے گا

لاہور(آئی این پی )نئے سال کا پہلا سپر مون آج نمودار ہو گا۔پورا چاند آسمان پر غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔

یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا۔سائنسدانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے ، اس قربت کے باعث چاند معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں