پاسنگ آؤٹ ،رینجرزریکروٹس نے حاضرین کے دل موہ لیے

پاسنگ آؤٹ ،رینجرزریکروٹس نے حاضرین کے دل موہ لیے

وزیر داخلہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت،بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے جوانوں نے کراچی میں امن قائم کر کے مثالی تاریخ رقم کی :ترجمان سندھ رینجرز

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ سکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 33ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقدہوئی، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ،ڈی جی رینجرز سندھ نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا اوررینجرز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دورانِ تربیت بہترین کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے ،تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسروں، دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد اور ریکروٹس کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی، کیمَل اسکواڈ اور اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ کے عملی مظاہروں کو حاضرین نے بھر پور انداز میں سراہا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق وزیر داخلہ نے ریکروٹس اور ان کے اہلِ خانہ کو کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی ، وزیر داخلہ نے پاکستان رینجرز (سندھ)کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ، رینجرز نے مئی 2025 میں آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاک فوج کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کیا ، ملکی تحفظ کیلئے دی جانے والی قربانیوں اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا ،رینجرز نے کراچی میں امن قائم کر کے ایک مثالی تاریخ رقم کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں