مصنوعی ذہانت ایڈوانسمنٹ اقدامات کا منصوبہ شروع نہ ہوسکا

مصنوعی ذہانت ایڈوانسمنٹ اقدامات کا منصوبہ شروع نہ ہوسکا

رواں مالی سال بجٹ میں 10کروڑ مختص، چھ ماہ کے دوران کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت کا ملک میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایڈوانسمنٹ اقدامات کا منصوبہ تاحال شروع نہیں ہوسکا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے منصوبہ پر نصف مالی سال 2025-2026گزرنے کے باوجود کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی ، حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 10کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ پی سی ون کے مطابق مذکورہ منصوبے کا مجموعی بجٹ 72کروڑ 73لاکھ 96ہزار روپے ہے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبہ پر عملدرآمد کرے گی۔ 10کروڑروپے بجٹ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت ملازمین و افسران کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کیلئے رقم شامل ہے تاہم دسمبر تک منصوبہ شروع نہیں ہوا۔ منصوبہ کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایڈوانسمنٹ اقدامات میں نصاب، آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایپس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سائبر سکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سٹارٹ اپ منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں